پڈعیدن کے نوجوان نے 23 مارچ پر دوہزار فٹ لمبا  پاکستانی قومی پرچم بناکر ٹاور پر لہرادیا

اس سے قبل 14 اگست کو 25 سو فٹ کا قومی پرچم سکھر بیراج پر لگانے کا اعزازبھی حاصل ہے

نوشہروفیروز ( ویب  نیوز )یوم.پاکستان ملک بھر کی طرح پڈعیدن  میں بھی بھرپور قومی جوش وجزبہ کے ساتھ منایا گیا ریٹائرڈ فوجیو۔صوبیدار عبداللہ ملاح۔ نعیم ملاح۔ حوالدار رب رکھیو کلہوڑو۔ محمد اسماعیل آرائیں۔ حوالدار محمد اسلم آرائیں ۔محمد رفیق آرائیں۔ علی بخش راجپر۔عزیزاللہ اور سماجی ورکرز اکثر علی خاصخیلی ۔جاوید کھوکھر اور انکی ٹیم کی  کیجانب سے 2 ہزار فٹ لمبا قومی پرچم تیار کیا گیا اور طویل قومی پرچم اٹھائے 23 مارچ کے حوالے سے ریلی نکالی گئی ریلی میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اور پاکستان پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے

 

۔بعد ازاں  پڈعیدن ریلویاسٹیشن کے ٹاور پر یہ طویل پرچم لہرایا گیا۔ اس موقع پر طویل قومی پرچم بنانے والے نوجوان اکثر علی خاصخیلی نے میڈیا کو بتایاکہ مجھے وطن سے محبت ہے پیار ہے اور میں ہر سال 14 اگست۔ 23 مارچ اور 6 ستمبر کا دن اپنی ٹیم کیساتھ بھرپور جوش وجزبہ کیساتھ مناتاہوں اور اس طرح کے طویل پرچم بناکر اونچے اونچے مقامات پر لہراتا ہوں*