لاہور،  احمدیار (ویب ڈیسک)

عدالتوں کا وقت آج یکم اپریل بروز جمعةالمبارک سے تبدیل ہوجائیگا۔

عدالتی ٹائم صبح 8 بجے سے سہ پہر 3بجکر30 تک اور ہاف ڈے صبح 8 بجے سے دوپہر12 بجکر 30تک ہوگا۔

یہ بات سیکرٹری بار محمدشہباز بھٹی نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی عدالتوں کے ٹائم کا شیڈول تبدیل ہوگیا ہے۔