پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(ویب نیوز) نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے ۔۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین قومی اسمبلی کو وضاحت کیلئے دیا گیا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب اراکین قومی اسمبلی کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے منحرف اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے موصول ہونے والے جوابات نامعقول قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور منحرف اراکین کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی۔