رمضان المبارک ، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ
گھی 460،دال ماش260،چنے کی دال 180، آلو،پیاز50روپے فی کلوفروخت ہونے لگے
کراچی (ویب نیوز) رمضان المبارک سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پھل اور سبزیوں کی قیمتیں دگنی ہوگئیں۔ آڑھتی مافیا نے سٹاک کیے ہوئے پھل کی قیمتیں دگنی کردیں۔کراچی ریٹیلر اینڈ گروسریز ایسوسی ایشن کے فرید قریشی کے مطابق شہر کی مختلف مارکیٹوں میں گھی 450 سے 460کے درمیان فروخت ہورہی ہے۔مارکیٹ میں ریٹیل کی سطح پر ماش دال 260روپے، دال مسور کی قیمت ریٹیل مارکیٹ میں 220روپے، چنے کی دال کی قیمت 180روپے، چنے کی دال کی قیمت 180روپے، مونگ کی دال ریٹیل مارکیٹ میں 200روپے اور کابلی چنے کی قیمت 40روپے اضافے سے 290روپے فی کلو ہوگئی ۔دوسری جانب پھلوں کے ریٹ میں بھی اضافہ ہوا ہے، مارکیٹ میں خربوزہ 70 سے 80روپے فی کلو ،کیلے کی قیمت 100روپے 150روپے فی درجن، سیب 250سے 300روپے، چیکو 150سے 200روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ۔پیاز اور آلو کی قیمت بالترتیب 40سے 50روپے فی کلو ہے، مارکیٹ میں ادرک کی قیمت 409روپے اور لہسن 380روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔گزشتہ سال کی نسبت کھجور پچاس روپے اضافہ سے 300روپے فی کلو فروخت ہورہی ، ٹماٹر چالیس روپے اضافہ سے 120روپے فی کلو فروخت ہوررہے ۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی کا گوشت 04روپے اضافے کے بعد 368 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے ۔mk/nsr