رمضان المبارک میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری کی حد مقرر

ریلیف پیکج کے تحت سستی اشیا کی خریداری قومی شناختی کارڈ سے مشروط ہو گئی

ایک شخص پورے ماہ 40 کلو آٹا، 5 کلو چینی، 5 کلو گھی اور 2لیٹر آئل ہی یوٹیلیٹی اسٹور سے خرید سکے گا ،نوٹیفکیشن

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ماہ رمضان کے دوران یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیا کی خریداری کے لیے حد مقرر کر دی گئی، ریلیف پیکج کے تحت سستی اشیا کی خریداری قومی شناختی کارڈ سے مشروط ہو گئی، ایک شخص پورے ماہ 40 کلو آٹا، 5 کلو چینی، 5 کلو گھی اور 2لیٹر آئل ہی یوٹیلیٹی اسٹور سے خرید سکے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ماہ رمضان کے دوران یوٹیلیٹی اسٹورزپر سستا آٹا ،چینی ،گھی ،کوکنگ آئل کی ماہانہ خریداری کے لیے حد مقرر کی گئی ہے۔عوام سستی اشیا قومی شناختی کارڈ دکھا کر مقررہ حد تک خرید سکیں گئے،یوٹیلیٹی اسٹورز نے اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایک شخص کو پورے ماہ 40کلو سے زیادہ آٹا نہ دیا جائے، ایک ماہ کے دوران ایک شناختی کارڈ پر پانچ کلو سے زیادہ چینی نہ دی جائے، 5کلو سے زیادہ گھی نہ دیا جائے گا، 2 لیٹر سے زیادہ کوکنگ آئل نہیں دیا جائے گا۔یوٹیلیٹی اسٹور پر مقررہ حد سے زیادہ مقدار میں اشیا کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گئی ، رمضان کے دوران سستی اشیا کی خریداری کرنے والوں کا رش بڑھنے کی توقع ہے ۔حکام نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا کی قلت سے بچنے کے لیے خریداری کی حد مقرر کی گئی ہے۔