ایمرجنسی ہیلپ لائن 911 کا افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے 18 ویں ترمیم کے بعد ملک فریکچرڈ سا لگتا ہے،  18 ویں ترمیم کے بعد صوبے ایک طرف اور وفاق دوسری طرف دکھائی دیتا ہے، جب کوئی شہری مشکل میں ہو تو اسے اعتماد ہو کہ حکومت ساتھ ہے۔ وزیراعظم نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 911 کا افتتاح کرتے ہوئے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم وہ کام کر رہے ہیں جو ریاست کو کرنا چاہیے، ایمر جنسی ہیلپ لائن بڑا منصوبہ ہے، عوام کی زندگی میں بہتری لانا ریاست کی ذمہ داری ہے، اس پر ہمیں تمام صوبوں کی مسلسل حمایت چاہیے ہو گی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سندھ کے علاوہ پورے پاکستان میں ہر خاندان کے پاس ہیلتھ انشورنس موجود ہے،سندھ کے علاوہ پورے ملک میں شہریوں کو 10 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ انشورنس مل گئی ہے، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کرایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نچلے طبقے کو اوپر لانے کی کوشش کررہے ہیں، احساس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بغیر سود کے قرضے دیئے جارہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ عام آدمی کو وکیل حکومت کر کے دے، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا میرا مشن ہے،عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام سے25 لاکھ غریب خاندانوں کی مدد کی، 18 ویں ترمیم کے بعد صوبے ایک طرف اوروفاق ایک طرف دکھائی دیتا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ چین نے35سال میں70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا ، جب کوئی شہری مشکل میں ہوتو اسے اعتماد ہو کہ حکومت ساتھ ہے، ایمر جنسی ہیلپ لائن بڑا منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا وژن اسلامی فلاحی ریاست ہے، فلاحی ریاست کے قیام سے اللہ کی برکت آتی ہے، ایلیٹ کلاس اور عوام کیلئے الگ پاکستان بدقسمتی، ہم وہ کام کر رہے ہیں جو ریاست کو کرنا چاہے۔ جان ومال کی حفاظت کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، عوام کی زندگی آسان بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے،انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب پاکستان بھی بڑا زبردست پروگرام ہے، 75 سال بعد یکساں نصاب ہم نے شروع کیا، یکساں نصاب 70 سال پہلے شروع ہونا تھا، ہیلتھ کارڈ غریب لوگوں کے پاس بڑی سہولت ہے، غریب کسی بھی مہنگے ہسپتال سے علاج کرا سکتے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کی زندگی بہتر بنانا اور آسانیاں لانا ریاست کی ذمہ داری ہے، بھارت میں چھوٹا سا طبقہ امیر اور باقی غریبوں کا سمندر ہے، چین نے پہلے 70 کروڑ غریب لوگوں کو غربت کی لکیر سے نکالا، چین نے ریاست مدینہ کے ماڈل کو فالو کیا، ہم ایلیٹ سسٹم کو توڑیں گے، پاکستان میں سب سہولیات ایلیٹ کلاس کو ملتی ہے۔