سپریم کورٹ  میں زیر سماعت صدارتی ریفرنس کی سماعت موخر

نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی ہونا باقی ہے اس لئے کیس ملتوی کیا جائے، ڈپٹی اٹارنی جنرل کی درخواست

صدارتی ریفرنس کی سماعت آج چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کرنا تھی

اسلام آباد (ویب  نیوز) سپریم کورٹ میں زیر سماعت صدارتی ریفرنس کی سماعت موخر کردی ۔ عدالت عظمی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آئین کے آرٹیکل63اے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر آئینی درخواست  اور صدارتی ریفرنس کی سماعت آج (منگل کو) چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں  جسٹس اعجازالاحسن ،جسٹس مظہر عالم میاں خیل، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل پانچ رکنی بینچ نے کرنا تھی ، اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ریفرنس کی سماعت ملتوی کرنے کیلئے درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی ہونا باقی ہے اس لئے کیس ملتوی کیا جائے ۔ عدالت نے کیس ڈی لسٹ کرتے ہوئے تمام متعلقہ وکلا اور فریقین کو کیس ملتوی کئے جانے کے لئے نوٹس جاری کئے ہیں ۔