بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا ماورائے عدالت قتل، کرناٹک میں طالبات پر حجاب پہننے پر پابندی، زبردستی نقل مکانی کے واقعات کا ذکر
واشنگٹن (ویب نیوز)
امریکا کے محکمہ خارجہ نے بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں مسلمانوں کے خلاف بدترین انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کی نشاندہی بھی کر دی۔انسانی حقوق سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا ماورائے عدالت قتل، تشدد، کرناٹک میں سکولوں کی طالبات پر حجاب پہننے پر پابندی، جسمانی استحصال، تعصب، زبردستی نقل مکانی کے واقعات کا ذکر کیا گیا ہے۔گائے کی اسمگلنگ کا الزام پر حوالات اور جیل میں ظالمانہ، غیر انسانی، ذلت آمیز سلوک عام ہے، بھارت نے سوشل میڈیا کی تقریر پر مقدمہ، آزادی اظہار اور انٹرنیٹ کی آزادی پر پاپندی کے ساتھ ساتھ این جی اوز، سول سوسائٹی کی فنڈنگ اور آپریشنز پر حد سے زیادہ سخت قوانین نافذ کر رکھے ہیں۔