اسلام آباد  (ویب نیوز)

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہائوس کے علاوہ کسی اورجگہ کیمپ آفس بنانے کی خبریں بے بنیاد اورجھوٹ ہیں۔وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے  کے بعد میڈیا اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بے بنیاد اور من گھڑت خبریں پھیلانے کا سلسلہ رکنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم ہائوس کے علاوہ کسی اور جگہ کو کیمپ آفس ڈیکلیئر کرنے کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں جبکہ پولیس فورس اور انتظامی عملے کی کسی بھی جگہ تعیناتی کی خبروں میں بھی کوئی صداقت نہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ساتھیوں سے گزارش ہے کہ ایسی کسی بھی بے بنیاد خبر نشر کرنے سے پہلے تصدیق کر لیں اورسوشل میڈیا صارفین بھی ایسے منفی پراپیگنڈے کو مسترد کریں۔