کابل ،اسلام آباد (ویب نیوز)

افغانستان کے شہر مزار شریف کی مسجد میں دھماکے سے اب تک پانچ افراد جاں بحق اور کم از کم 65 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان کمانڈر محمد آصف وزیری نے بتایا کہ دھماکا اہل تشیع کی مسجد کے اندر ہوا لیکن فی الحال دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔افغان میڈیا کے مطابق مزار شریف کی مسجد میں زور دار دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 65 زخمی ہوئے ہیں۔دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔افغان محکمہ صحت کے حکام کے مطابق بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے اور اموات کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔علاوہ ازیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے افغانستان کے شہر مزار شریف کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع  پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے جاری بیان میں  وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے ہمسایہ ملک افغانستان میں امن کا خواہاں رہا ہے۔