مقبوضہ کشمیر کی جغرافیہ کو تبدیل کرنا قابل مزمت ہے،بھارتی حکومت اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے
بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی
اسلام آباد (ویب نیوز)
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 17مئی کو امریکا کے دورے پر روانہ ہوں گے، اٹھارہ مئی کو انٹونی بلنکن سے ملاقات ہوگی،بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستان بھارت میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا ، پاکستان نے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کئے، مقبوضہ کشمیر کی جغرافیہ کو تبدیل کرنا قابل مزمت ہے ،بھارتی حکومت اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے نظام و انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی جغرافیہ کو تبدیل کرنا قابل مزمت ہے، مقبوضہ وادی کے جغرافیہ میں تبدیلی عالمی قوانین اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔عاصم افتخار نے کہا ہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے بھی بھارتی اقدام کی مزمت کی ہے، پاکستان کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے مطالبے کی حمایت کرتا ہے تاہم ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کئے، بھارت سمیت کسی پڑوسی ملک سے دوستی چاہتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے باعث مذاکرات بند ہوئے، بھارت پر اب ذمہ داری عائد ہوتی ہے مذاکرات کے لئے مناسب ماحول پیدا کرے۔ بھارت کے ساتھ تجارت کے بارے میں خبریں سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کیساتھ تجارت کے حوالے سے گزشتہ روز وزارت تجارت نے وضاحت جاری کی ہے، بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستان بھارت میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا ، ایس سی او انسداد دہشتگردی اور انتہا پسندی ماہرین کمیٹی کا اجلاس 16 مئی کو دلی میں ہوگا، وزارت خارجہ کے حکام اور ماہرین کا وفد شریک ہوگا۔عاصم افتخار نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات معمول کے مطابق ہیں، افغان قیادت کے ساتھ مختلف ایشوز پر بات چیت ہوتی رہتی ہے، پاکستان افغانستان پر زور دیتا رہا ہے انکی سرزمین ہمارے مخالف استعمال نہیں ہونی چائیے، کالعدم ٹی ٹی پی سمیت تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے، نئی افغان حکومت کے ساتھ بھی معاملہ اٹھایا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 17مئی کو امریکا کے دورے پر روانہ ہوں گے، اٹھارہ مئی کو سیکریٹری انٹونی بلنکن سے ملاقات کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ کیا، پاکستانی قیادت نے عمرہ ادا کیا اور سعودی قیادت سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات ہوئی اور مسئلہ کشمیر ہر بات چیت کی، وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اور سیاسی قیادت سے ملاقات کی۔عاصم افتخار نے کہا ہے کہ وزیرخارجہ نے اپنے چینی ہم منصب سے ورچوئل ملاقات کی، سی پیک منصوبہ سمیت چینی باشندوں کی سیکیورٹی پر بات چیت ہوئی، دونوں وزرا خارجہ نے کراچی یونیورسٹی میں دہشت گرد واقعے کی مزمت کی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں سیلاب سے تباہی اور نقصانات پر افسوس ہے، پاکستان نے امدادی سامان سے بھرے جہاز افغانستان بھجوائے، پاکستان افغان عوام کی مدد جاری رکھے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے صحافی کی ہلاکت قابل مزمت ہے، رمضان کے آخری جمعہ کو اسرائیلی کی مسجد اقصی پر چھاپے کی مزمت کرتے ہیں، کشمیر میں جامع مسجد سری نگر میں نماز پر پابند عائد کی گئی، بھارتی فورسز حکومتی سرپرستی میں بربریت کر رہی ہیں۔ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے، پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، ترقی کے اہداف کا حصول ہمارا اولین مقصد ہے۔