اسلام آباد (ویب نیوز)

چیئرمین تحریک انصاف  اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مارکیٹ کو اس وقت پالیسی اور ایکشن کا انتظار ہے۔ جسے امپورٹڈ حکومت فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کو اس وقت پالیسی اور ایکشن کا انتظار ہے، جسے امپورٹڈ حکومت فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ میں اور شوکت ترین دونوں نے نیوٹرلز کو خبردار کیا تھا کہ اگر یہ سازش کامیاب ہوئی تو ہماری کمزور معاشی بحالی دم توڑ جائے گی۔ اور اب سب کچھ یہی ہوا ہے۔ روپے کی قیمت تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ڈالر ایک سو ترانوے کا ہوگیا ، سٹاک مارکیٹ تین ہزار پوائنٹس تک نیچے جا چکی ہے ،مہنگائی تیرہ اعشاریہ چار فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔