سٹاک مارکیٹ میں مندی ،ڈالر کی اونچی پرواز
100انڈیکس میں1061 پوائنٹس کی کمی ہوئی ،47پیسے مہنگا ہونے سے ڈالر 193کا ہو گیا
کراچی (ویب نیوز)
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا شکار رہی ،ڈالر بھی مہنگا ہو گیا ۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں مندی کارجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 1061 پوائنٹس کم ہو کر 42424 پر ٹریڈ کرنے لگا۔دوسری جانب ڈالر کی اونچی پرواز کا سلسلہ بھی جاری ہے اور ڈالر انٹربینک میں مزید 47 پیسے مہنگا ہو کر 193 روپے کا ہو گیا۔