کراچی (ویب نیوز)

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 200روپے کا ہو گیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی اونچی اڑان کا تسلسل برقرار ہے اور امریکی کرنسی کی قیمت ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2.37 روپے کے اضافے سے 198.11 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 200 روپے تک پہنچ گیا۔