سپریم کورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے دیئے گئے حکم کو کالعدم قرار دے، درخواست میں موقف
اسلام آباد (ویب نیوز)
وفاقی حکومت نے بلوچستان کے لاپتہ افراد کے معاملہ پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم کردہ کمیشن کی تشکیل کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ بدھ کے روز درخواست وزارت داخلہ کی جانب سے دائرکی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 28 اپریل طالب علموں کی درخواست پر کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا ہے جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمیشن تشکیل دیتے ہوئے اختیارات سے تجاوز کیاکمیشن میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں ، اداروں کے افراد کو شامل کیا گیا کمیشن کو طالب علموں کو سیکورٹی خدشات ،نسلی تعصب، اور جبری گمشدگیوں پر تحقیقات کرنے کا کہا گیا کمیشن ایکٹ کے تحت صر ف حکومت ہی کمیشن تشکیل دے سکتی ہے حکومتی ادارے بنیادی حقوق کے نفاذ پر مکمل یقین رکھتے ہیں لاپتہ افراد کے معاملہ کو پہلے سے قائم کمیشن میں بھجوانا چاہیئے تھا درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے دیئے گئے حکم کو کالعدم قرار دے۔