گلگت (ویب نیوز)

برف باری کے باعث بند ہونے والا گلگت بلتستان کا خوبصورت سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ 6 ماہ کے طویل وقفے کے بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔بابوسر کاغان روڈ کو آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے، شاہراہ بابوسر کاغان پر برف پگھلنے اور رات کو سڑک پر پانی جمنے کی وجہ سے صبح 6 سے شام 6 بجے تک آمد و رفت کی اجازت ہوگی۔ روڈ پر ہیوی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی اس سال بھی برقرار رہے گی، ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد نے بابوسر ٹاپ پر ایس پی دیامر اور ونگ کمانڈر جی بی اسکائوٹ کے ہمراہ خصوصی پیغام میں ملکی اور غیرملکی سیاحوں کو خوش آمدید کہا ہے۔