توقع ہے وفاق اور دیگر صوبے بھی پنجاب حکومت کے جیسے اقدامات کریں گے، جسٹس یحییٰ آفریدی کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب نیوز)

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے قراردیا ہے کہ اووسیز پاکستانیوں کے قانونی حقوق اور شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں جسٹس یحی خان آفریدی کی جانب سے لکھے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اورسیز پاکستانی پاکستان میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے اپنے مقدمات کی پیروی موثر طریقے سے نہیں کر سکتے،فوری انصاف کی عدم فراہمی سے بیرون ملک مقیم پاکستانی محرومی کی حالت میں ہیں،مقامی باشندوں کی نسبت بیرون ملک مقیم پاکستانی ایک الگ طبقہ ہیں،اس لئے لازمی ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے قانونی حقوق کے تحفظ اور ان کی شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں،فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مقدمات کے جلد فیصلے کیلئے اقدامات کیے ہیں،جبکہ پنجاب میں اورسیز پاکستانیوں کیلئے قانون بھی بنایا گیا ہے،لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں،اس لئے توقع کرتے ہیں کہ وفاق اور دیگر صوبے بھی پنجاب حکومت کے جیسے اقدامات کریں گے،فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق مناسب اقدامات کیلئے فیصلے کی کاپی تمام ہائیکورٹس کے رجسٹرارز کو بھجوائی جائے،وفاقی اور صوبائی سیکرٹریز قانون کو بھی فیصلے کی کاپی بھجوائی جائے،سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانی حاجی محمد یونس کی جائیداد کے تنازعہ سے متعلق کیس میں فیصلہ جاری کیاہے سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اورسیزشہری محمد یونس کی اپیل منظور کر تے اس کے حق میں فیصلہ دیا 19 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس یحیی آفریدی نے تحریر کیا ہے۔