حج 2022پروازوں کا شیڈول جاری ، پہلی حج پرواز 6 جون کو روانہ ہو گی
106حج پروازوں کے ذریعے 32ہزار عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا
اسلام آباد سے روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 42 پروازیں چلائی جائیں گی
فلائٹ شیڈول ویب سائٹ پر آویزاں، عازمین کو موبائل میسج جاری کر دئیے گئے ہیں
پرواز سے 72 گھنٹے کے اندر کوویڈ پی سی آر ٹیسٹ سعودی منظور شدہ 6 لیبارٹریز سے کرانا لازمی ہے،ترجمان مذہبی امور
اسلام آباد(ویب نیوز)
وزارت مذہبی امو نے حج2022 پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا، پہلی حج پرواز 6 جون کو اسلام آباد سے روانہ ہو گی۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق 106حج پروازوں کے ذریعے 32ہزار عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا، اسلام آباد سے روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 42 پروازیں چلائی جائیں گی، فلائٹ شیڈول ویب سائٹ پر آویزاں، عازمین کو موبائل میسج جاری کر دئیے گئے ہیں۔عازمین حج پریشانی سے بچنے کیلئے شیڈول پر سختی سے عمل کریں، عازمین حج جاری شیڈول کے مطابق قریبی اعتماد سینٹر سے بائیو میٹرک کروائیں، عازمین لازمی ویکسینز، شناختی لاکٹ، پاسپورٹ، حج ویزہ، ٹکٹ، ریسٹ بینڈ کے حصول کیلئے حاجی کیمپ رابطہ کریں۔ترجمان نے مزید کہا کہ پرواز سے 72 گھنٹے کے اندر کوویڈ پی سی آر ٹیسٹ سعودی منظور شدہ 6 لیبارٹریز سے کرانا لازمی ہے، عازمین حج کی سہولت کیلئے حاجی کیمپوں میں منظور شدہ لیبارٹریوں کے بوتھ قائم کر دیے گئے ہیں، سعودی عرب روانگی کیلئے عازمین حج کا پی سی آر (منفی)ٹیسٹ سرٹیفکیٹ لازمی ہو گا۔پی سی آر ٹیسٹ کے واجبات 4250 روپے عازمین حج کو خود دینا ہونگے۔
سعودی عرب کا پاکستانی عازمین حج کیلئے کروناٹیسٹ کی سرکاری رپورٹس تسلیم کرنے سے انکار
سعودی عرب نے6نجی لیبارٹریز سے کرونا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دے دیا ہے،وزارت حج
عازمین کو4250روپے کرونا ٹیسٹ فیس حج پیکج سے الگ ادا کرنے ہوں گے
مخصوص لیبارٹریز کے کائونٹرز حاجی کیمپوں میں قائم کردیئے گئے ہیں
قربانی کے ساتھ فی کس اخراجات 8 لاکھ 60 ہزار 177 روپے، قربانی کے بغیر 8 لاکھ 14 ہزار 807 ہوں گے،سرکاری اعداد و شمار
رواں سال حج 2020 کے مقابلے میں 3 لاکھ 9 ہزار 157 روپے مہنگا ہوگا