حج اخراجات ساڑھے نولاکھ سے کم کر کے چھ لاکھ64ہزار پر لے آئے ہیں، مفتی عبدالشکو ر

حج پرکا بینہ نے ڈیڑھ لا کھ سبسڈی کی منظوری دی،لو گ کہتے ہیں کہ یہ ناجائز ہے، حج کے لئے کیا سبسڈی جا ئز ہے؟

مولوی میں ہوں ،مفتی میں ہوںاور مذہبی حوالے سے علما ء ما ہر ہیں اور مسئلے ہمیں وہ لو گ بتاتے ہیں جو سود خور ہیں اور خود سود کھا تے ہیں

یہ سبسڈی تو رسول ۖ نے دی تھی، انہوں نے اپنے زمانے میں حاجیوں کی مدد کی تھی،یہ ثابت ہے انہوں نے قربانیوں کے حوالہ سے مدد کی تھی

حج میں مدد کے حوالہ سے قران میں بھی حکم آیا ہے یہ اچھا عمل ہے ،ہمیں سود کے پیسوں سے نہیں بلکہ حلال پیسوں سے سبسڈی ملی ہے، وزیرمذہبی امو ر کا انٹرویو

اسلام آباد (ویب  نیوز)

وفا قی وزیر برائے مذہبی امو ر و بین المذاہب ہم آہنگی مفتی عبدالشکو ر نے کہاہے کہ ہم حج اخراجات ساڑھے نولاکھ سے کم کر کے چھ لاکھ64ہزار پر لے آئے ہیں ۔حج پرکا بینہ نے ڈیڑھ لا کھ سبسڈی کی منظوری دی،لو گ کہتے ہیں کہ یہ ناجائز ہے، حج کے لئے کیا سبسڈی جا ئز ہے؟ مولوی میں ہوں ،مفتی میں ہوںاور مذہبی حوالے سے علما ء ما ہر ہیں اور مسئلے ہمیں وہ لو گ بتاتے ہیں جو سود خور ہیںاور خود سود کھا تے ہیں ،وہ کہتے ہیں کہ یہ سبسڈی حج کے حوا لے سے جا ئز ہے یا نا جا ئز ہے، یہ سبسڈی تو رسول ۖ نے دی تھی، انہوں نے اپنے زمانے میں حاجیوں کی مدد کی تھی،یہ ثابت ہے انہوں نے قربانیوں کے حوالہ سے مدد کی تھی۔ حج میں مدد کے حوالہ سے قران میں بھی حکم آیا ہے یہ اچھا عمل ہے اور برا عمل نہیں ہے۔ہمیں سود کے پیسوں سے نہیں بلکہ حلال پیسوں سے سبسڈی ملی ہے، جو لو گ سرکا ری طور پر حج پرجا رہے ہیں ان کو یہ سبسڈی مل رہی ہے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر مفتی عبدالشکو ر نے سرکاری ٹی وی سے انٹر یو میں کیا ۔مفتی عبدالشکور کا کہنا تھا کہ جو لوگ پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کے زریعہ حج کرنے جارہے ہیں وہ زیادہ پیسے لگانا چاہتے ہیں کیونکہ یہ عاشقانہ عبادت ہے اور ہم کسی کو زیادہ پیسے خرچ کرنے سے نہیں روک سکتے۔پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو میں نے ساڑھے نو لاکھ اور ساڑھے 10لاکھ روپے میں بھی حج کرانے کی اجازت دی ہے جبکہ عوام کے لئے سستے پیکیج دینے کا بھی کہا ہے۔ہم نے مکہ مکرمہ میں حرم شریف کے قریب زیادہ سے زیادہ حاجیوں کے لئے رہائش کا بندوبست کیا ہے، حاجیوں کے لئے اچھی گاڑیاں فراہم کریں گے، تھری اسٹار ہوٹل سے کم درجہ کی بلڈنگ کو ہم نے قبول بھی نہیں کیا ہے۔ اس مرتبہ 32000سرکا ری سکیم کے تحت او رتقریبا َ48000سے زیادہ غیر سرکا ری سکیم کے تحت لو گ حج پر جائیںگے اورروڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت 6جو ن کی رات حج کی پہلی پرواز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مکہ روانہ ہو گی اور میں خود حاجیوں کو رخصت کروں گا ۔ہم نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ میں افسوس سے کہتا ہوں کہ اس ملک کو بعض لو گو ں نے کہاں تک پہنچا یا ہے ملکی معیشت کو انہوں نے تبا ہ کر دیا اور پا کستا ن کو بحرا ن کا شکا ر کر ردیا ہے ، پا کستا نی روپے ، ڈالر اورریا ل کے درمیا ن جو فر ق ہے اسی کے نتیجے میں بہت سی مشکلا ت پا کستا ن کے لئے ہر سیکٹر میں پیدا ہوئی ہیں لیکن اس کا ذمہ دار کو ن ہے؟ مفتی عبدلشکو ر کا کہنا تھا کہ میں جب سے وزارت مذہبی امو رکے عہدے حلف لیاتو اس کا تو بہت کم وقت ہواہے، میں پر یشا ن ہو اکہ مجھے اچا نک یہ منصب سپر دکر دیا ، حج جو ایک اہم مذہبی اور انتہا ئی عشق سے لبریز فریضہ ہے جس کو پر انی حکو مت نے اتنا مہنگا کر دیا اور آگے لے گیا کہ عام مسلما ن پر یشان ہو گیا ، مڈل طبقہ پر یشا ن ہو گیا اورپھر جب وہ سوچتے تھے کہ میں حج پر جا ئوں گا جب ان کے کا نو ں میں مہنگے حج کی آواز گو نجنے لگی تو بہت سے لو گ بہت پر یشا ن ہو گئے اور یقینا َپر یشانی کے با ت تھی ، اور پھر سب سے زیا دہ پر یشا نی تو مجھ پر آئی کہ ایک مذہبی اور دینی فریضہ اور وہ فر یضہ جس کو رسول ۖنے بہترین عما ل میں سے شما ر کیا ہے اور حج دین اسلا م کا ایک اہم رکن ہے اوراس کو اتنا مہنگا کردیا تو میں نے جب پوچھا کہ اب حج کہاں تک پہنچ چکا ہے ؟تومجھے وزارت کے لوگوں نے تقریبا  َسا ڑھے نو لا کھ تک پہنچا ہے تو میر ے اوسان خطا ہو گئے کہ اس شعبہ پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے۔ اس وقت سے میں نے عزم مصمم کر لیا کہ انشا ء اللہ، مو لا نا فضل ارحما ن کا یہ سپا ہی حج اس نہج پر لائے گا کہ عاشقان مصطفٰی ۖکے لئے عظیم سعا دت خوشخبری بن جائے گی اور جب میں نے کہاکہ میں حج کے حو الے سے خوشخبری سنا ئوں گا تو سا رے پا کستا نی کہتے تھے کہ یہ نہیں ہو سکتا، یہ بس سیا سی با تیں کر ہیں جو کررہے ہیں اور یہ مولوی بھی شاید اسی طرح باتیں کررہے ہیں جس طرح دوسرے لوگ باتیں کررہے ہیں ۔مفتی عبدالشکور کا کہنا تھا کہ میں سعودی عرب میں جو ہو ٹل پچھلی حکو مت نے ایک حاجی کے لئے دو، تین سال پہلے 2600ریا ل پر لیا تھا میں نے وہ 2100ریا ل پر لے لیا اور مدینہ منو رہ میں گزشتہ حکومت نے چند سال پہلے فی بیڈ 1100ریا ل پر لیا تھا وہ میں نے 720پر لیا اسی طرح ٹرانسپو ٹ کے کر ائے میں ہم نے بہت کمی لا ئی اور خوراک کے حوالہ سے بھی ہم بہت کامیاب ہو گئے، سعودی عرب کے حج کے اخراجات چار، پانچ لاکھ روپے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ حج کے حوالے سے جو میرے اور حکو مت کے اقدا ما ت تھے اور شہبا ز شریف جو ہما رے عظیم وزیر اعظم ہیں اور وہ کا م کا بندہ ہے اور سچ معنوں میں وہ خا دم پا کستان ہے ، کا م کے حوالے سے بڑا تگڑا بندہ ہے اور پھر حج پر بہت مہربا ن ہے ، مو لا نا فضل الرحما ن اور میں نے خو دان کے ساتھ حج کے حوالے سے وزیر اعظم سے با ت کی اور وہ بہت پر یشا ن ہو گئے اور انہوں نے کہاکہ یہ تو بہت مہنگا ہے اس کوہم ضرور سستا بنائیں گے ۔ وزارت خزانہ سے بھی ہم نے بات کی اور دیگر سیکٹرز سے بھی بات کی اور اس کا نتیجہ یہ ہو اکہ ہم حج کی قیمت ساڑھے نولاکھ سے کم کر کے چھ لاکھ64ہزار پر لے آئے ہیں ۔AS