اعلی ٰسرکاری افسروں کی تعیناتی، تقرری اور ترقی کے طریقہ کار میں تبدیلی

سرکاری ملازمین کی ترقی و تعیناتی آئی ایس آئی کی رپورٹ سے مشروط

حکومت نے اعلیٰ سرکاری افسران کی  اسکروٹنی کی ذمہ داری آئی ایس آئی کو تفویض کردی

وزیراعظم کی منظوری سے  آئی ایس آئی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا اسٹیٹس دینے کا نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد (ویب  نیوز)  حکومت نے اعلی عہدوں پر بیورو کریٹس کی تعیناتی سے پہلے اسکروٹنی کا فیصلہ کیا ہے،سرکاری اداروں اور محکموں میں اعلیٰ سرکاری افسران کی تعیناتی، تقرری اور ترقی اب خفیہ ایجنسی کی جانب سے کی گئی اسکروٹنی کے بعد ہوگی،  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اعلی سرکاری افسروں کی تعیناتی، تقرری اور ترقی کے حوالے سے اسکروٹنی کی ذمہ داری آئی ایس آئی کو تفویض کردی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے انٹر سروسز انٹیلی جینس (آئی ایس آئی)کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا اسٹیٹس دے دیا جس کے تحت سرکاری افسران کی تعیناتی، تقرری اور ترقی خفیہ ایجنسی کی جانب سے کی گئی اسکروٹنی کے بعد ہوگی۔وزیراعظم کی منظوری سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی ایس آئی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا اسٹیٹس دینے کا  نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی تمام سرکاری افسروں کی اسکریننگ کرے گی اور حکومتی عہدوں پر تعیناتی سے پہلے آئی ایس آئی اسکریننگ رپورٹ دے گی۔