شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی ملٹری پوسٹ پر فائرنگ، ایک سپاہی شہید

راولپنڈی(ویب  نیوز) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک اور جوان شہید ہو گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیر ستان کے علاقے منگروتی میں فوجی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تاہم پاک فوج کے جوانوں نے جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔دہشت گردوں کے خلاف بہادری کیساتھ جوابی کارروائی کرتے ہوئے 30 سالہ سپاہی عمران خان نے وطن عزیز جان قربان کردی۔ اور اس کا تعلق جعفرآباد سے ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پرعزم ہیں، شہیدوں کی قربانی راہیگاہ نہیں جانے دیں گے۔واضح رہے کہ بدھ کی شب شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں نے ایک فوجی چوکی پر فائرنگ کی۔فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فوجی جوانوں نے فوری اورموثرجوابی کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی حامدعلی شہید ہوئے۔ ۔