ٹوکیو (ویب نیوز)
جاپان نے غیرملکی سیاحوں کو اپنے ملک میں آنے کی اجازت دے دی، عالمی وبا کورونا کے بعد دو سال میں پہلا موقع ہے جب سیاح جاپان میں داخل ہو سکیں گے۔جاپان نے تقریبا دو سال کے وقفے کے بعد سمندر پار سے سیاحوں کو قبول کرنے کا عمل دوبارہ شروع کرنے کی غرض سے انسداد کورونا وائرس سے متعلقہ اپنی سرحدی پابندیاں نرم کر دیں۔حکومت جاپان نے ج کووڈ 19 کے پھیلا ئوکے حوالے سے کم خطرے کے حامل باور کیے جانے والے 98 ممالک اور خطوں کے سیاحوں کے لئے اپنی سرحدیں کھول دیں۔ ان ممالک میں امریکہ، جنوبی کوریا اور چین شامل ہیں۔مذکورہ گروپ میں شامل ممالک سے آنے والے سیاح آمد پر وائرس معائنوں اور خود کو قرنطینہ کرنے سے مستثنیٰ ہوں گے خواہ ان کو ویکسین لگی ہو یا نہیں۔تاہم ابھی بھی سیاحوں کی محدود تعداد کو داخلے کی اجازت دی جائے گی کیونکہ جاپان میں داخل ہونے والے افراد کی زیادہ سے زیادہ یومیہ حد 20 ہزار مقرر ہے۔وائرس کے پھیلائو کو روکنے کی کوششوں کے حصے کے طور پر فی الحال سیاح صرف نگران عملے پر مشتمل پیکج ٹوورز کے تحت ہی جاپان آ سکیں گے۔