مری اور مضفاتی علاقوں میں برفباری میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن

آرمی کے دستوں نے سینکڑوں گاڑیوں اور پھنسے ہوئے سیاحوں کو ریسکیو کیا

مری ( ویب  نیوز)

مری اور گلیات میں شدید برف باری کے باعث پاک آرمی کے ریسیکو آپریشن میں سینکڑوں سیاحوں اورگاڑیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔مری اور گلیات میں شدید برف باری کے باعث بہت سے سیاح مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں، جہاں پاک فوج ریسکیو آپریشن کررہی ہے اور سیاحوں کو برف باری سے متاثرہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہاہے۔موسم سرما کی برف باری مری اور مضافاتی علاقوں میں وقفے وقفے سے جاری ہے، جس سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہو چکی ہیں اور مقامی افراد سمیت سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کر پڑ رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پاک آرمی کے دستوں نے متاثرہ افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، آپریشن کے دوران سینکڑوں گاڑیوں اور پھنسے ہوئے سیاحوں کو مری کے مضافاتی علاقوں سے ریسکیو کر لیا گیا ۔آپریشن میں پاک آرمی کے جوان ضروری سامان کے ساتھ سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر گزرگاہوں کو کلیئر کر رہے ہیں، شدید سردی کے باعث مشکلات میں گھرے افراد کو پاک آرمی کی جانب سے امدادی سامان بھی پہنچایا گیا ہے جبکہ متعدد سیاحوں اور خاندانوں کو باحفاظت محفوظ مقامات تک منتقل کر دیا گیا ہے۔۔