شام میں پھنسے تمام پاکستانیوں سے سفارت خانہ کا رابطہ قائم

 تمام پاکستانیوں کی وطن واپسی کے جلد انتظامات مکمل کرلیئے جائینگے،، پاکستانی سفارت خانہ

اسلام آباد (ویب نیوز)

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شام میں فلائٹ آپریشن کی معطلی کے سبب پھنسے پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی کی ہدایت کی ہے ، اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں دمشق ائیر پورٹ کو شدید نقصان کے سبب فلائیٹ اپریشن معطل ہوگیا۔فلائیٹ آپریشن معطلی کے سبب زیارتوں پر گئے 160 پاکستانی شام میں محصور ہوگئے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری  نے شام میں موجود پاکستانی سفارت خانہ کو پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،شام میں پھنسے تمام پاکستانیوں سے سفارت خانہ کا رابطہ قائم ہے، پاکستانی سفارت خانہ نے بتایا  کہ تمام پاکستانیوں کی وطن واپسی کے جلد انتظامات مکمل کرلیئے جائینگے۔