شاہ محمود قریشی کے بیٹے اور رکن قومی اسمبلی زین قریشی بھی  پی پی 217سے الیکشن لڑیں گے، پی ٹی آئی

اسلام آباد (ویب نیوز)

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کر دئیے ہیں، پارلیمانی بورڈ کی منظوری سے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس الاٹ کیئے گئے ہیں۔ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر  بیان جاری کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئر  رہنما فرخ حبیب نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس پارٹی چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا، پارلیمانی بورڈ کی منظوری سے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس الاٹ کردئیے گئے ہیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں میں سے 18 سیٹوں پر امیدواروں کے نام فائنل کر لیے گئے ہیں، پی پی 7 سے شبیر اعوان ،پی پی 83 سے حسن اسلم  اور  پی پی 90 سے عرفان نیازی کو ٹکٹ جاری کیا گیا، پی پی 97سے علی افضل ساہی، پی پی 125 سے میاں اعظم ،پی پی 127 سے نواز بھروانہ، پی پی 140 سے خرم ورک  اور پی پی 158سے اکرم عثمان کو تحریک انصاف کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔  پی پی 167 سے عاطف چوہدری ، پی پی 168سے نواز اعوان، پی پی 202 سے میجر ریٹائرڈ سرور، پی پی 217سے زین قریشی، پی پی 224سے عامر اقبال شاہ اور  پی پی 228سے عزت جاوید خان کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔تحریک انصاف نے پی پی 272 سے معظم جتوئی، پی پی 273 سے یاسر جتوئی، پی پی 282 سے قیصر عباس اور پی پی 228 سے سیف الدین کھوسہ کو ضمنی انتخابات کیلئے پارٹی کا ٹکٹ جاری کیا ہے۔ فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ  پی پی 170  لاہور  اور  پی پی 237  بہاولنگر پر کس امیدوار کو ٹکٹس دیئے جائیں گی، اعلان بعد میں کیا جائے گا۔