کراچی (ویب نیوز)
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلقات آگے بڑھانا ہماری ترجیح ہے۔پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وفد کے ہمراہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور روایتی گھنٹی بجا کر کاروبارکاآغازکیا۔ اس موقع پر امریکی سفیر نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ آنے پر خوشی ہے، پہلی بار آیا جو ایک اچھا احساس ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال پاک امریکا 75 سالہ تعلقات کا دور مکمل ہورہا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات آگے بڑھانا آج بھی ہماری ترجیح ہے۔ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا ک سٹاک ایکسچینج میں امریکی سرمایہ کاری کو سراہتے ہیں، امریکی کمپنیاں بہترین مصنوعات تیارکررہی ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ امریکی کمپنیاں پاکستان آئیں۔امریکی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان سے اچھے تجارتی تعلقات بہترین بنانے کے اقدامات کرنے ہیں۔