الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر پرسیاسی شخصیات کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا

الیکشن کمیشن چیف الیکشن کمشنر پر لگائے گئے  الزامات کی سختی سے مذمت اور تردید کرتا ہے،ترجمان

حلقہ بندیاں تبدیل اور ووٹرز کو دور دراز منتقل کرنے کا تاثر بھی غلط ہے،ترجمان الیکشن کمیشن

امید  ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں آئندہ ایسے بے بنیاد الزامات سے اجتناب کریں گی،وضاحتی بیان

اسلام آباد(ویب  نیوز)

ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وضاحت کی ہے کہ پچھلے چند رو ز سے بعض سیاسی شخصیات کی طرف سے الیکشن کمیشن اورچیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ  پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے، چیف الیکشن کمشنر  پر حقیقت کے برعکس  اور غیر ذمہ دارانہ  الزامات لگائے گئے ہیں،ایسے  الزامات کی سختی سے مذمت اور تردید کرتے ہیں،حلقہ بندیاں تبدیل اور ووٹرز کو دور دراز منتقل کرنے کا تاثر بھی غلط ہے۔ منگل کے روز جاری ایک وضاحتی بیان میں الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ پچھلے چند رو ز سے بعض سیاسی شخصیات کی طرف سے الیکشن کمیشن اورچیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے، چیف الیکشن کمشنر پر حقیقت کے برعکس  اور غیر ذمہ دارانہ الزامات لگائے گئے ہیں، الیکشن کمیشن چیف الیکشن کمشنر پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے مذمت اور تردید کرتا ہے۔ ترجمان کے مطابق پنجاب کے 20حلقوں  میں شفاف انتخابات کے لئے مناسب انتظامات کئے ہوئے ہیں، ایسے انتظامات خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں کئے گئے تھے، بلدیاتی انتخابات میں پولنگ میں رکاوٹ ڈالنے اور غیر قانونی اقدام اٹھانے پر الیکشن کمیشن نے فوری نوٹس لیا، الیکشن کمشن نے بااثر لوگوں کے خلاف  بلا امیتاز بھر پور کارروائی بھی کی،الیکشن کمیشن آئندہ بھی تمام انتخابات میں ایسا ہی کرتا رہے گا ۔ ترجمان نے واضح کیا ہے کہ یہ تاثر بھی غلط پھیلایا جا رہا ہے کہ ووٹرز کو جان  بوجھ کر دور دراز شٹ کر دیا گیا ہے، تاثر دیا جا رہا ہے کہ حلقہ بندی کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے، پنجاب میں 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن موجودہ انتخابی فہرستوں اور حلقہ بندیوں پر ہو رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق 2023کے عام انتخابات کے لئے غیر حتمی انتخابی فہرستیں ڈسپلے سنٹر ز میں رکھ دی گئی ہیںتاکہ تمام ووٹرز کے اندراج اور کوائف کی در ستگی کو یقینی بنایا جا سکے ،الیکشن کمیشن  ووٹر ز کو یقین دلاتا ہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن شفاف اور مروجہ قانون کے مطابق ہو نگے،اس پر کسی کو بھی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے ، خلاف ورزی کرانے والوں کے خلاف قانونی کارروئی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے امید کا اظہار کیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں آئندہ ایسے بے بنیاد الزامات سے اجتناب کریں گی ۔