کراچی (ویب نیوز)
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر اور زرِ مبادلہ میں کمی کے باعث روپے پر دبا ئو میں اضافہ جاری ۔کاروباری دن کی ابتدا میں ہی انٹر بینک میں امریکی ڈالر نے اڑان بھرنی شروع کر دی اور 4 پیسے مہنگا ہو گیا۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 206 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 1 روپے 30 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا ہو گیا تھا۔ اس اضافے کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر 206 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 207روپے کی حد بھی عبور کر گیا تھا۔