اسلام آباد (ویب نیوز)

بجلی کا شارٹ فال5ہزار 217میگاواٹ تک پہنچ گیا،لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔پاورڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 783 اور طلب 27 ہزار میگا واٹ ہے۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 217 میگاواٹ ہوگیا ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی 12 گھنٹے تک ہوچکا ہے۔ پاور ڈویژن کے مطابق کہ ملک میں اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار783 میگا واٹ ہے، جب کہ بجلی کی طلب 27 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی۔

پاور ڈویژن کے مطابق اس وقت پانی سے 4 ہزار 926 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس 924 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جب کہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 425 میگاواٹ ہے۔ پاور ڈویژن نے بتایا کہ اس وقت ونڈ پاور پلانٹس 1 ہزار140 اورسولرپلانٹس سے پیداوار 100 میگا واٹ ہے، بگاس پلانٹس 123، اور جوہری ایندھن سے 2 ہزار 145 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔