شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کیساتھ جھرپ،7دہشت گرد ہلاک

شدید فائرنگ کے تبادلے میں بہادری سے لڑتے ہوئے 2 سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوے،آئی ایس پی آر

ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیاراور اسلحہ برآمد، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف مختلف دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے

راولپنڈی( ویب  نیوز)

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں ایک جھڑپ میں 7 دہشت گرد ہلاک کردئیے، 2 فوجی جوان بھی جام شہادت نوش کرگئے، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی مختلف کاروائیوں میں ملوث تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلی میں ایک جھڑپ ہوئی، سیکیورٹی فورسز نے جوابی کاروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک کردئیے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں بہادری سے لڑتے ہوئے 2 سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوگئے، 44 سالہ شہید صوبیدار منیر حسین کا تعلق پاراچنار کرم جبکہ 38 سالہ حوالدار بابو خان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا، ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیاراور اسلحہ بھی برآمد ہوا جبکہ یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف مختلف دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لئے کلیرنس آپریشن جاری ہے۔