لاہور (ویب نیوز)

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 25ئی کولانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنمائوں کی عبوری ضمانت میں 19 جولائی تک توسیع کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں تحریک انصاف کے رہنمائوں کی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ ،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے ،پولیس پرتشدد کے مقدمات کی سماعت جج عبہر گل خان نے کی۔جمشیداقبال چیمہ،حماد اظہر،یاسمین راشد،شفقت محمود، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید،میاں اسلم اقبال،زبیر نیازی، ندیم عباس کے علاوہ طارق اقبال، عدیل، زمان خان، افضال عظیم، حسان نیازی، مراد راس اور یاسر گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔ملزمان رہنماوں نے تھانہ شاہدرہ، بھاٹی گیٹ ،شفیق آباد اور گلبرگ میں درج مقدمہ میں ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں ،عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنمائوں کو متعلقہ تھانوں میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔ عدالت نے ضمانتوں پر سماعت کی اور عبوری ضمانتوں میں 19جولائی تک توسیع کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف تھانہ شاہدرہ،بھاٹی گیٹ،شفیق آباد،گلبرگ میں مقدمات درج ہیں۔