سری نگر (ویب نیوز)

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے کسانوں پر آبپاشی ٹیکس لگا دیا ہے  جس کی وجہ سے کسانوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر  کے محکمہ خزانہ نے محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول (آئی اینڈ ایف سی) سے کہا ہے کہ وہ  کسانوں سے   ‘ابیانہ’ وصول کرے-  پی ڈی پی  حکومت نے 2015 میں اپنے پہلے بجٹ  کسانوں پر آبپاشی ٹیکس ختم کر دیا تھا۔، "2015 میں ابیانہ کا خاتمہ کاشتکار برادری کے لیے ایک بڑی راحت کا باعث بنا  تھا اس وقت کی پی ڈی پی حکومت کے آبپاشی ٹیکس کے خاتمے کے فیصلے کو بڑی کامیابیوں میں سے ایک سمجھا جانا تھا ۔آر ایس پورہ کے ایک کسان مندیو سنگھ نے حکومت کے فیصلے کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ، کسان برادری اس فیصلے پر پریشان ہے۔ محکمہ خزانہ کی ہدایت کے مطابق محکمہ کسانوں سے گزشتہ سات سالوں  کا ‘آبیانہ’ اکٹھا کرے گا۔