Transparent umbrella under heavy rain against water drops splash background. Rainy weather concept.

اسلام آباد،لاہور (ویب نیوز)

اسلام آباد اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، گجرات اور دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے، ٹھنڈی ہوائوں نے موسم خوشگوار بنا دیا۔اسلام آباد، راولپنڈی میں بھی ابر رحمت برسا، مری اور گلیات میں بھی پری مون بارشوں کا نیا سپل شروع ہو گیا، بارش سے موسم خوشگوار ہونے پر سیاح انجوائے کرنے لگے، ایوبیہ، نتھیا گلی، چھانگلہ گلی اور باڑیاں میں دھند کے باعث حد نگاہ محدود ہو گئی۔گہری دھند کے باعث گاڑیاں ڈرائیو کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور درخت گرنے کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔این ڈی ایم اے نے بارش میں انتظامی اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔