چین جی 20 اجلاس میں شرکت کے معاملے کو دیکھے گا،اقتصادی تعاون کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ (ویب نیوز)
چین نے بھارت کی جانب سے جی 20 کا اجلاس مقبوضہ کشمیرمیں بلانے کی مخالفت کردی۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیرپرچین کا موقف واضح اورمستقل ہے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔چینی ترجمان نے مزید کہا کہ چین جی 20 اجلاس میں شرکت کے معاملے کو دیکھے گا۔ علاقائی امن اور استحکام کیلئے تنازعات کو بات چیت اور مشاورت سے حل ہونا چاہیے اور متعلقہ فریقین کو مسئلہ پیچیدہ بنانے والے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جی 20بین الاقوامی اقتصادی اور مالیاتی تعاون کا سب سیبڑا فورم ہے۔ اقتصادی تعاون کوسیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔تمام بڑی معیشتیں عالمی معاشی نظام کو بہتر بنانے میں کردار ادا کریں۔ بھارت نے آئندہ سال ہونے والا جی 20اجلاس مقبوضہ کشمیر میں کرانے کو کہا تھا۔