Body bags lie at the scene where a tractor trailer with multiple dead bodies was discovered, Monday, June 27, 2022, in San Antonio.

ٹیکساس (ویب نیوز)

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سان انتیونیو میں ایک  ٹرالر سے 46 افراد کی لاشیں بر آمد کرلی گئیں۔15 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہر جنوب مغربی علاقے میں ریل کی پٹڑی کے قریب سے لارواث ٹرک ملا ۔ جس میں 46 افراد مردہ پائے گئے ۔ اور مزید 15 افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔خیال کیا جا رہاہے کہ یہ لاشیں تارکین وطن کی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر  یہ واقعہ انسانی اسمگلنگ کا لگتا ہے۔ اس معاملے پر مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ٹیکساس میں واقع سان انتونیو کا علاقہ امریکہ اور میکسیکو کی سرحد سے تقریبا 250 کلومیٹر  کے فاصلے پر ہے اور انسانی سمگلروں کے لیے ایک اہم روٹ ہے۔ انسانی سمگلر امریکہ میں بنا دستاویزات کے داخل ہونے والے تارکین وطن کو منتقل کرنے کے لیے لاریوں کا استعمال کرتے ہیں۔سان انتونیو کے فائر چیف چارلس ہڈ نے کہا کہ گاڑی کو اس کا ڈرائیور چھوڑ کرغائب ہو گیا تھا اور اس میں کوئی ایئرکنڈیشن کام نہیں کر رہا تھا اور نہ اس کے اندر پینے کا پانی موجود تھا۔ بچ جانے والے افراد کا جسم بہت گرم تھا اور وہ ہیٹ سٹروک اور گرمی سے نڈھال حالت میں تھے۔ بچ جانے والوں میں چار بچے بھی شامل ہیں۔