نئی دہلی (ویب نیوز)

بھارت کی انتہا پسند حکومت نے بین الاقوامی شہرت کی حامل اور پلیٹزر پرائز پانے کا اعزاز رکھنے والی کشمیری فوٹو جرنلسٹ ثناء ارشاد فرانس جانے سے روک دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ثنا ارشاد کا کہنا ہے کہ بھارتی امیگریشن نے انہیں بلاجواز روکا جبکہ کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی، حکام کو بتایا کہ وہ ایک کتاب کی رونمائی اور تصویری نمائش میں حصہ لینے کے لیے فرانس جا رہی تھیں۔ ثنا ارشاد کئی سال سے مقبوضہ کشمیر میں ایک فوٹو جرنلسٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں اور بھارتی فوج کی موجودگی میں کشمیر کی صورت حال کو اپنے کیمرے کی آنکھ سے دنیا کو دکھانے کا ایک ذریعہ ہیں۔ ثنا ارشاد موٹو ان فوٹو جرنلسٹس میں بھی شامل ہیں جنہوں رواں سال پلییٹزر پرائز بھی جیتا ہے، یہ پرائز کورونا کی بہترین کوریج پر انہیں دیا گیا تھا۔