ادویات کی خریداری اور صحت کے منصوبوں کے لئے چھ فیصد فنڈز جاری کئے جائیں گے
پشاور (ویب نیوز)
خیبر پختونخوا حکومت نے نئے مالی سال کے ترقیاتی فنڈزسے متعلق پالیسی جاری کردی۔50فیصد ترقیاتی فنڈز پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے۔ 50فیصدفنڈز رواں ہفتے کے دوران ہی جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے جاری کئے جائیں گے جبکہ دیگر50فیصد فنڈز منظوری کے بعد مرحلہ وار جاری کئے جائیں گے۔ ادویات کی خریداری اور صحت کے منصوبوں کے لئے چھ فیصد فنڈز جاری کئے جائیں گے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور یوٹیلیٹی بلز کے لئے بھی چھ فیصد فنڈز جاری کئے جائیں گے۔ تعمیر ومرمت کی خریداری کے لئے 50فیصد فنڈز جاری کئے جائیں گے۔ مقامی حکومتوں کو اجتماعی بنیادوں پر ترقیاتی فنڈز جاری کئے جائیں گے۔