اسلام آباد (ویب نیوز)

ملک میں کورونا وائرس نے مزید ایک شخص کی جان لے لی، جبکہ 805 نئے افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 17 ہزار 150 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 805 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.69 فیصد رہی جبکہ اب بھی 168 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔