سری نگر (ویب نیوز)

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے 20 اضلاع میں ہر گھرپر بھارتی پرچم لہرانے کا حکم دیا ہے۔ اس حکم پر عمل درآمد کے  سلسلے میں  اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز ڈویلپمنٹ (ACD)کو نوڈل افسران کے طور پر نامزد کیا ہ گیا ہے۔ بھارتی حکومت  کے پالیسی سازوں نے جموں و کشمیر کو بھارتی رنگ میں رنگنے  کا ایک اور منصوبہ تیار کیا ہے اس منصوبے کے تحت  مقبوضہ کشمیر کے ہر گھر پر بھارتی  پرچم لرانے کا پروگرام ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیرکے محکمہ دیہی ترقی کے ڈائریکٹر امام دین کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے اس اقدام کے لیے متعلقہ اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز ڈویلپمنٹ (ACD)کو نوڈل افسران کے طور پر نامزد کیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں ہر گھرپر ترنگا کے اقدام کے کامیاب نفاذ کے لیے کشمیر ڈویژن کے متعلقہ اسسٹنٹ ڈیولپمنٹ کمشنرز کو ان کے اضلاع میں نوڈل افسر ان کے طور پر نامزد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔