این اے 245 ضمنی الیکشن، فاروق ستار کو ”تالے“کا انتخابی نشان مل گیا
الیکشن کمیشن نے این اے دو سو پینتالیس ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی
کراچی ( ویب نیوز )
این اے 245 ضمنی الیکشن، فاروق ستار کو انتخابی نشان مل گیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے دو سو پینتالیس ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی،ضمنی انتخاب میں اٹھارہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ فاروق ستار آزاد امیدوار کی حیثیت سے میدان میں موجود ہیں اور انہیں تالے کا نشان الاٹ کیا گیا ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار معید انور، پی ایس پی کے حفیظ الدین بھی حتمی امیدواروں میں شامل ہیں۔این اے دو سو پینتالیس میں تحریک انصاف کے محمود مولوی امیدوار ہیں، مہاجر قومی موومنٹ، ٹی ایل پی اور پی پی امیدوار بھی میدان میں ہیں۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار کی متحدہ پاکستان کی قیادت سے تمام معاملات پر طے پانے کے باوجود انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لئے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عید الاضحیٰ کے بعد فاروق ستار پی آئی بی ٹولے کے ساتھ ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرینگے جہاں ان کا پْرتپاک استقبال کیا جائے گا، اس کے بعد وہ این اے دو سو پینتالیس سے باضابطہ طور پر دستبرداری کا اعلان کرینگے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں فاروق ستار کے حمایت یافتہ پینل کو ایم کیو ایم ایڈجسٹ کردیا جائے گا۔#