FILE - In this Thursday, Oct. 27, 2011 file photo, U.S. Vice President Joe Biden, right, offers his condolences to Prince Salman bin Abdel-Aziz upon the death of on his brother Saudi Crown Prince Sultan bin Abdul-Aziz Al Saud, at Prince Sultan palace in Riyadh, Saudi Arabia. Saudi Arabia has named a new defense minister to replace the late crown prince who held the post. King Abdullah appointed Prince Salman bin Abdul-Aziz Al Saud minister of defense and aviation on Saturday. Prince Salman replaces Crown Prince Sultan, who died Oct. 22. (AP Photo/Hassan Ammar, File)

امریکی صدر جوبائیڈن کی سعودی عرب کے دورے پر جدہ آمد

جوبائیڈن کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں شیڈول، دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا

امریکی صدر جدہ سکیورٹی اینڈ ڈویلپمنٹ سمٹ میں بھی شرکت کریں گے، خلیجی ریاستوں کے سربراہان سے توانائی کے امور پر گفتگو ہوگی

جدہ( ویب  نیوز)

امریکی صدر جوبائیڈن کی سعودی عرب کے دورے پر جدہ آمد، جوبائیڈن کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں شیڈول، دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا،امریکی صدر جدہ سکیورٹی اینڈ ڈویلپمنٹ سمٹ میں بھی شرکت کریں گے، خلیجی ریاستوں کے سربراہان سے توانائی کے امور پر گفتگو  ہوگی۔ امریکی صدر جوبائیڈن  سعودی عرب  کے دورہ پر جدہ پہنچے جہاں  گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل اور امریکا میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے امریکی صدر کا استقبال کیا۔صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا مشرق وسطی کا پہلا دورہ ہے ۔ امریکی صدر جدہ میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے جدہ کے شاہی محل میں ملاقات کریں گے، امریکی صدر  ولی عہد محمد بن سلمان سے  بھی ملاقات کریں گے۔  ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات سمیت  مختلف عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب ۔ امریکا مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے پہلوں پر بات کی جائے گی اور خطے اور دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ امریکی صدر اور ان کی ٹیم سعودی کابینہ کے اراکین سے بھی ملاقات کرے گی۔ اس کے علاوہ بائیڈن جدہ سکیورٹی اینڈ ڈویلپمنٹ سمٹ میں بھی شرکت کریں گے جس میں بحرین، کویت، عمان، قطر اور متحدہ عرب امارات کے سربراہان شریک ہوں گے۔ جس میں جو بائیڈن تیل پیدا کرنے والی خلیجی ریاستوں کے سربراہان سے توانائی کے امور پر گفتگو کریں گے۔امریکی صدر اسرائیلی شہر تل ابیب سے براہ راست جدہ پہنچے ۔اسرائیل کے دو روزہ دورے کے دوران امریکی صدر نے اسرائیلی اور فلسطینی قیادت سے ملاقات کی۔