اسلام آباد (ویب نیوز)

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 5افراد انتقال کرگئے۔قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ)کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 20 ہزار 361 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 492 افراد میں سے کورونا کے مثبت کیسز ریکارڈ ہوئے۔قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوئے، ملک  بھر میں اب تک کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہزار 445 تک پہنچ گئی جبکہ اس کے کل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 46 ہزار 744 ہو چکی ہے۔ کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.42 رہی۔اعداد وشمار کا بتانا ہے کہ ملک میں کورونا کا شکار 169افراد کی حالت تشویشناک ہے۔مزید 957 مریض کورونا سے شفایاب ہو گئے۔