حکومت کا بڑا فیصلہ، پی ٹی آئی کے 11 مستعفی ممبران قومی اسمبلی کے استعفے منظور
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے استعفوں کے نوٹیفیکیشن جاری کر کے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے گئے،ترجمان قومی اسمبلی
ڈاکٹر شیری مزاری،فضل محمد خان،شوکت علی،فخر زمان،فرخ حبیب،اعجاز شاہ،جمیل احمد اوراکرم چیمہ سمیت گیارہ ممبران کے استعفیٰ منظور کئے گئے
ا سلام آباد(ویب نیوز)
پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 11 مستعفی ممبران قومی اسمبلی کے استعفے قبول کر لیے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے تحریک انصاف کے گیارہ مستعفی اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کے نوٹیفیکیشن جاری کردیئے گئے ہیں۔ ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفے آئین پاکستان کی آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت تفویص اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوے کیا۔ استعفوں کے نوٹیفیکیشن الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بجھوا دیے گیے۔ ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ممبران قومی اسمبلی علی محمد خان (NA-22)، فضل محمد خان (NA-24)، شوکت علی (NA-31)، فخر زمان خان (NA-45)، فرخ حبیب (NA-108)، اعجاز احمد شاہ (NA-118)، جمیل احمد خان (NA-237)، محمد اکرم چیمہ (NA-239)، عبدالشکور شاد (NA-246)،ڈاکٹر شیریں مزاری (مختص نشست) شندانہ گلزار خان (مختص نشست) کے استعفے قبول کیے۔ ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی نے 11 اپریل 2022 کو اپنی نشستوں سے استعفے دیے تھے۔