پی ٹی آئی کے 230  سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی پارٹی چھوڑ گئے

215  سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی دوسری جماعتوں میں  شامل ہوگئے

 80  سابق پارلیمینٹرینز  نے ابھی تک کسی دوسری  پارٹی میں شامل ہونے نہ ہونے  کا کوئی فیصلہ نہیں

اسلام آباد(  ویب  نیوز)

پی ٹی آئی کے 230  سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی پارٹی چھوڑ گئے ، جو  پارٹی کے سابق قومی و صوبائی اسمبلی ممبران کے 61 فی صد بنتی ہیں جبکہ 65 سابق پارلیمینٹرینز  پارٹی سے راہیں جدا کرنے کے حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کر سکے ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں اعداد و شمار شامل ہیں کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے  215  سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی دوسرے جماعت میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں جو قومی و صوبائی اسمبلی ممبران کے 56 فی صد بنتی ہیں۔ پی ٹی آئی کے قومی و صوبائی اسمبلی ممبران پاکستان استحکام پارٹی، پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین، پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی مومنٹ پاکستان، عوامی نیشنل پارٹی اور جمیعت علما اسلام ف میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔ پی ٹی آئی کے 70  سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی پاکستان استحکام پارٹی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں، جو قومی و صوبائی اسمبلی ممبران کے 18 فی صد بنتی ہیں جبکہ 60  سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی مسلیم لیگ ن میں شامل ہوگئے ہیں، جو پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق قومی و صوبائی اسمبلی ممبران کے 16 فی صد بنتی ہیں ۔ تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں پی ٹی آئی کے 40  سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی شامل ہوئیں، جو قومی و صوبائی اسمبلی ممبران کے 11 فی صد بنتی ہیں جبکہ 25  سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے پیپلز پارٹی شمولیت اختیار کی۔ پی ٹی آئی کے 10 سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ایم کیو ایم پاکستان میں پانچ سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی جے یو آئی ایف اور اے این پی میں شامل ہوئیں۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے 80  سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے ابھی تک کسی دوسری پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے نہ کرنے  کا کوئی فیصلہ نہیں کیا جو پی ٹی آئی  کے  سابق قومی و صوبائی اسمبلی ممبران کے 21 فی صد بنتی ہیں۔