مظفرآباد (ویب نیوز)
آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہا ہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کے ساتھ ہونے والی نا انصافی پر عالمی برادری کی خاموشی تشویشناک ہے، اذیتوں اور مناسب طبی سہولیات کی عدم فراہمی سے یاسین ملک کی صحت انتہائی گرچکی ہے۔انسانی حقوق کے عالمی ادارے یاسین ملک کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔جموں کشمیر کی آزادی،اسلامی ریاست کے تحفظ اور بقاء کیلئے قربانیاں دینے والے عظیم شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔کشمیریوںنے مقبوضہ جموں وکشمیر کے اندر قربانیاں دی ہیں جسے تاریخ کبھی بھی بھلا نہیں سکتی۔فاشسٹ مودی نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے اندر ظلم وستم کا بازار گرم کر رکھا ہے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز مجاہد منزل میں مسلم کانفرنسی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔بھارت کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے, مودی نے فوجیوں کو مقبوضہ جموں وکشمیر کے علاقوں میں کشمیریوں کی نسل کشی کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا تو جنوبی ایشیائ میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔انھوں نے عالمی برادری سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور نہتے کشمیریوں کا قتل عام رکوانے کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ مقبوضہ کشمیرمیں ہندوستانی مظالم مودی سرکار کے لیے خطرناک ثابت ہونگے۔ہندوستان کے قابض اور غاصب حکمران جابرانہ ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کا راستہ نہیں روک سکتے۔ کشمیریوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے اندر قربانیاں دی ہیں جسے تاریخ کبھی بھی بھلا نہیں سکتی۔بھارت کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے, مودی نے فوجیوں کو مقبوضہ جموں وکشمیر کے علاقوں میں کشمیریوں کی نسل کشی کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا تو جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔دریں اثناء قائدمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان نے تتہ پانی منڈھول مین بارش کے باعث مکان گرنے سے10افراد کے جاںبحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طورپر ریسکیو آپریشن کر کے زخمیوں کو نکالے اور جاںبحق افراد کو معاوضہ ادا کرے۔