روسی صدر کی پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر صدر اور وزیراعظم کو مبارک باد
ماسکو (ویب نیوز)
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی اور سماجی ترقی میں شاندار کامیابی اور عزت کا مقام حاصل کیا ہے، مشترکہ کاوشوں سے دو طرفہ تعلقات علاقائی امور و استحکام کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر روسی صدر نے پاکستان کے صدر اور وزیراعظم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے معاشی اور سماجی ترقی میں شاندار کامیابی اور عزت کا مقام حاصل کیا ہے۔دو طرفہ تعلقات، فعال روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے علاقائی تعلقات اور استحکام کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔