پاکستان پر ایک بھرپور سائبر حملہ، ایس ای سی پی کی ویب سائٹ کا ڈیٹا ایسٹونین قزاق نے ڈارک ویب پر فروخت کے لئے پیش کردیا

فوری ایکشن لیتے ہوئے ویب سائٹ پر موجود معلومات کی فراہم کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے،سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی وضاحت

ڈیٹا کاپی کرنے اور غیر قانونی رسائی کرنے میں ملوث افراد کے خلاف تمام قانونی اقدامات اٹھانا بھی شروع کر دیئے گئے ہیں

عمران خان کے دور حکومت میں تعینات کمیشن کے چیئرمین عامر خان نے مبشر سعید زید کو اعلیٰ عہدے پر تعینات کیا،جسے آئی ٹی کا کوئی تجربہ نہیں

اسلام آباد(ویب  نیوز)

پاکستان پر ایک بھرپور سائبر حملہ ایس ای سی پی کی ویب سائٹ کا ڈیٹا ایسٹونین قزاق نے ڈارک ویب پر فروخت کے لئے پیش کردیا،جکارتہ میں اسٹونین شہری نے پاکستانی شہریوں کی حساس ذاتی معلومات کو ایک سرکاری ویب سائٹ سے ہیک کیا ہے ،جس پر سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نیفوری ایکشن لیتے ہوئے ویب سائٹ پر موجود معلومات کی فراہم کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ کمپنی رجسٹری میں موجود تمام معلومات ، عوام کو فیس کی ادائیگی پر ، قانون کی مطابق دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ ، کمپنیوں کے حوالے سے کچھ معلومات، بین الاقوامی معیارات کے مطابق، کمیشن کی ویب سائٹ پر فراہم کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کمپنیوں کی معلومات تک رسائی کے حوالے سے خبریں وضاحت کی متقاضی ہیں۔ حال ہی میں ایس ای سی پی کی ویب سائٹ کے بیک اینڈ سے ڈیٹا کو کاپی کرنے  کا واقع رپورٹ ہوا جس کے نتیجے میں ویب سائٹ کے بیک اینڈ پر موجود کچھ کمپنیوں کے ڈیٹا کو غیر قانونی طور پر کاپی کیا گیا۔ اس کے بعد، کاپی کیا گیا ڈیٹا ایک ویب سائٹ پر غیر قانونی طور پر پبلش کر دیا گیا۔ یہاں یہ وضاحت کرنا ضروری ہے کہ، نجی ویب سائٹ پر غیر قانونی طور پر پبلش کیا گیا ڈیٹا، کمپنیز ایکٹ کے تحت ، فیس کی ادائیگی پر فارم اے اور فارم 29 کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، غیر قانونی طور پر ایس ای سی پی کی ویب سائٹ سے ڈیٹا کو کاپی کرنے کے واقع اور اس کی نوعیت کے پیش نظر، ایس ای سی پی نے فوری طور پر اقدامات لئے اور ویب سائٹ کے ایکس ایم ایل ٹیگ کو بند کر دیا گیا، جبکہ  اے پی آئیز کو مزید مستحکم بنانے کے لئے ضروری تبدیلیاں اور حفاظتی اقدامات لئے گئے۔ اس کے علاوہ ، ویب سائٹ کی مکمل ٹیسٹنگ کی گئی ۔ مزید، کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب کمپنیوں کے ناموں کی سرچ اور محدود معلومات کی فراہمی کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، ایس ای سی پی نے کمیشن کی ویب سائٹ تک غیر قانونی رسائی کرنے اور ڈیٹا کاپی کرنے میں ملوث افراد کے خلاف تمام قانونی اقدامات اٹھانے بھی شروع کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ، ایس ای سی پی نے اس واقع کے علم میں آتے ہی، انتہائی ترجیحی طور پر اس معاملے کا نوٹس کیا ہے اور کمپنیوں کی معلومات اور اپنے سسٹم کی سکیورٹی کے لئے بہترین اقدامات لئے جا رہے ہیں۔پاکستان کے تمام کاروباری اداروں کا سیکرٹ ڈیٹا چوری ہوکر ڈارک ویب پر فروخت کے لئے پیش کردیا گیا پاکستان کے تجارتی صنعتی اداروں کا سیکریٹ ڈیٹا ایس ای سی پی کی ویب سائٹ سے چوری ہوکر ڈارک ویب پر پہنچ گیا۔جکارتہ میں اسٹونین شہری ‘لاری لاہی’ (تالن اور جکارتہ میں رجسٹرڈ پتے) نے پاکستانی شہریوں کی حساس ذاتی معلومات کو ایک سرکاری ویب سائٹ   سے ہیک کیا ہے۔ ڈارک ویب پر اس ایڈریس پر مل رہا ہے۔ایس ای سی پی کے موجودہ چیرمین عامر خان کو سابق وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے دوبارہ تعینات کروایا تھا، عامر خان کے دور میں تین کمشنروں کی آسامیاں خالی رہی ہیں اور تمام پر مبشر سعید زیدی کو تعینات کیا گیا جس کے پاس آئی ٹی سمیت چار محکمے ہیں اور اسے آئی ٹی کا کوئی تجربہ نہیں۔ایس ای سی پی کے موجودہ چیرمین عامر خان کو سابق وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے دوبارہ تعینات کروایا تھا، عامر خان کے دور میں تین کمشنروں کی آسامیاں خالی رہی ہیں اور تمام پر مبشر سعید زیدی کو تعینات کیا گیا جس کے پاس آئی ٹی سمیت چار محکمے ہیں اور اسے آئی ٹی کا کوئی تجربہ نہیں۔