اسلام آباد (ویب نیوز)

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل)کی ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس ڈائون ہونے کی شکایات سامنے آئیں۔

ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی سی ایل ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسائل کی اطلاعات ہیں۔ شمال اور جنوب کے ڈیٹا نیٹ ورک میں خرابی پیدا ہوئی، اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ساری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن ٹیٹ ورک میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی  جس کے باعث پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اکثر شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی، آپٹیکل فائبر کا ٹرانسمیشن نیٹ ورک ایک شہر کو دوسرے شہر سے جوڑتا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ نجی اداروں، گھروں اور دفاتر میں پی ٹی سی ایل نیٹ سروسز متاثر ہوئی جو چند گھنٹوں بعد بحال ہو گئی۔