ڈیر ہ اسماعیل خان (ویب نیوز)

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ڈیرہ اسماعیل خان کا کرک میں ٹیلی کام فرنچائز پر چھاپہ، 2800سے زائد جعلی سلیکون فنگر پرنٹس برآمد، غیر قانونی طور پر ایکٹیویٹ شدہ سمز، BVSاور دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز بھی ضبط، 2ملزمان گرفتار، ملزمان جعلی سلیکون انگوٹھوں کو سموں کی غیر قانونی ایکٹیویشن میں استعمال کرتے تھے، مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ڈیرہ اسماعیل خان نے مخبر کی ا طلاع پر کرک کے علاقہ میں نجی ٹیلی کام فرنچائز پر چھاپہ ماراجو کہ جعلی سلیکون فنگر پرنٹس کے ذریعے سموں کو غیر قانونی طور پر ایکٹیو کرنے میں ملوث تھا۔ چھاپے کے دوران2800سے زائد جعلی فنگر پرنٹس ضبط کیے گئے، اسکے علاوہ غیر قانونی طور پر ایکٹیویٹ شدہ سمز، BVSاور دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز بھی ضبط کیے گئے۔جعلی سلیکون انگوٹھوں کو سموں کی غیر قانونی ایکٹیویشن میں استعمال کیا گیا جو عام طور پر دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں استعمال ہوتی ہیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ڈیرہ نے چھاپے کے دوران2ملزمان گرفتار کرلیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔