ایلون مسک کو طے شدہ معاہدے کے مطابق فی شیئر 54 اشاریہ 20 ڈالر کی رقم کے عوض سودا مکمل کرنے کا حکم دیا جائے، درخواست میں استدعا

واشنگٹن (ویب نیوز)

خریداری کے معاہدے سے دستبرداری پر ٹوئٹرنے ایلون مسک کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساںایجنسی کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے ارب پتی ایلون مسک کی جانب سے 44ارب ڈالر کے عوض خریداری کے سودے سے پیچھے ہٹ جانے کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ٹوئٹر کی جانب سے امریکا میں ڈیالویئر کی مقامی عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایلون مسک کو طے شدہ معاہدے کے مطابق فی شیئر 54 اشاریہ 20 ڈالر کی رقم کے عوض سودا مکمل کرنے کا حکم دیا جائے۔دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے رواں برس اپریل میں ٹوئٹر خریدنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے تاہم بعد میں وہ یہ کہہ کر معاہدے سے دستبردار ہو گئے تھے کہ ٹوئٹر جعلی اکانٹس کی تعداد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔